ضیا ءالحق کی بیٹی زین ضیاءکی سالگرہ ، شتروگھن سنہا پاکستان آئیں گے

ضیا ءالحق کی بیٹی زین ضیاءکی سالگرہ ، شتروگھن سنہا پاکستان آئیں گے
ضیا ءالحق کی بیٹی زین ضیاءکی سالگرہ ، شتروگھن سنہا پاکستان آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بی جے پی کے رہنما اور معروف اداکار شتروگھن سنہا سابق صدر ضیاءالحق مرحوم کی بیٹی اور اپنی منہ بولی بہن زین ضیاءکی سالگرہ میں شرکت کے لئے اگلے ماہ پاکستان آئیں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے زین ضیاءسے فون پر بات کرکے انہیں اپنی پاکستان آمد کی یقین دہانی بھی کرادی،ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوسکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا نے بتایا کہ زین ضیاءسے اٹوٹ رشتہ ہے جس کو تمام عمر نبھاتا رہوں گا، ہر خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔شتروگھن کاکہناتھاکہ پاکستان آنے کیلئے شیڈول ترتیب دے رہا ہوں، سوناکشی اپنی فلموں کی شوٹنگز میں دن رات مصروف ہے، اس لئے ان کی پاکستان آمد ممکن نہیں۔

مزید :

تفریح -