معاوضے کے تنازع پر صوبیہ، سدرہ نور نے سٹیج ڈرامہ چھوڑدیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صوبیہ خان، سدرہ نور اور تبسم خان نے معاوضے کے تنازعے پر تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ ’یس میڈم‘ چھوڑ دیا۔ تینوں اداکاراﺅں کا ہاف سپیل گزرنے کے بعد پروڈیوسر سے معاضے پر تنازعہ پیدا ہوگیا جس کے بعد تینوں اداکارائیں ڈرامے سے الگ ہوگئی ہیں مگر تشہیری بورڈ اور فلیکسز پر ابھی تک ان اداکاراﺅں کی تصاویر موجود ہیں۔ ڈرامے میں کام کرنے والی دیگر اداکاروں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سٹیج ڈرامہ بحران کا شکار ہوجائے گا، پروڈیوسروں اور فنکاروں کے درمیان اعتماد کی فضاءہونی چاہیے اور اداکاروں سے جو معاوضہ طے کیا جائے ان کو وقت پر اس کی ادائیگی بھی ضروری ہے۔