بھارتی نوجوانوں کا ٹرین کے آگے دوڑنے کا مقابلہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر لکھنو میں نوجوانوں کے گروہ اکثر دوڑ کا مقابلہ کرتے ہیں لیکن یہ کوئی عام دوڑ نہیں ہوتی بلکہ وہ چلتی ہوئی ٹرین کے آگے بھاگنے کا مقابلہ کرتا ہے۔ اکثر لوگ اسے احمقانہ کھیل سمجھتے ہیں مگر لکھنﺅ کے دلی گنج ریلوے پل پر ایسا ہی احمقانہ کھیل ہر روز دوپہر کو اس وقت ہوتا ہے جب گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ دریائے گومتی کے اوپر واقع اس پل پر نوجوان ٹرین کے آگے جتنا ہوسکے بھاگتے ہیں اور آخری لمحات میں نیچے دریا میں چھلانگ لگادیتے ہیں۔ اس مقابلے کا فاتح وہ احمق قرار پاتا ہے جو سب سے آخر میں دریا میں چھلانگ لگاتا ہے۔ یہ نوجوان چلتی ٹرین سے صرف چند میٹر کی دوری پر کھیل شروع کرتے ہیں۔