عسکری ذرائع کا جیو کیخلاف ہونیوالی تادیبی کارروائی پر عدم اطمینان کااظہار، میڈیا گروپ کو جواب دیں گے: وزارت دفاع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری ذرائع نے جیو نیوز کیخلاف ہونیوالی تادیبی کارروائی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیڑہ ماہ سے فوج اور آئی ایس آئی اے خلاف جاری مہم کا حساب کون دے گا؟ فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے لیکن تنقید کرنیوالوں کا ایجنڈا جاننا ضروری ہے جبکہ وزارت دفاع نے جیو کیخلاف سزا میں اضافے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کاعندیہ دیدیا اور کہاکہ جیو کے الزامات اور ہرجانے کے نوٹس کاجواب بھی دیں گے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ عسکری ذرائع نے کہاکہ جرم کے مطابق جیو نیوز کیخلاف سزا کم اور تاخیر سے دی گئی ،ایجنڈ ا قوم کے سامنے آناچاہیے تاکہ پتہ چل سکے کہ مائنڈ سیٹ کون تھا؟قوم کے تمام طبقات کے ردعمل نے ثابت کیاکہ وہ قوم کے ساتھ ہیں ،قومی سالامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کرکے کس کی خدمت کی گئی ؟آئی ایس آئی کے سربراہ کو ٹارگٹ کرنیوالوں کے مقاصد کیاتھے ؟ذرائع کاکہناتھاکہ فوج ملکی سرحدوں کی محافظ اور آئینی ذمہ داریوں کی پابند ہے ، جنگ میں قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، حالت نگ میںہونے کے باوجود ہمیں ٹارگٹ کیاگیا جو افسوسناک ہے۔دوسری طرف وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پیمرا کے فیصلے سے مطمئن نہیں ، سزا میں اضافے کے لیے اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔خواجہ آصف کاکہناتھاکہ جیو کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ آئی ایس آئی اور وززارت دفاع پر الزامات کا جواب عدالت میں دیں گے ۔