طبی ماہرین کا میرس کا اونٹوں سے براہ راست انسان میں منتقل ہونے کا دعویٰ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین نے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری وائرس (میرس) کے انٹوں سے براہ راست انسان میں منتقل ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میرس وائرس سے سب سے زیادہ سعودی عرب متاثر ہوا ہے جہاں اونٹ کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ سعودی عرب میں وائرس سے متاثر ہونے والے 688 افراد میں سے 282 موت کی آغوش میں جاچکے ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ، یورپ، ایشیا اور شمالی امریکہ کے ممالک میں بھی میرس وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔