سابق رکن اسمبلی نے ”35 پنکچر ٹائر شاپ“ کھول لی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ نے 11 مئی کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجاً ”35پنکچر ٹائر شاپ“ کے نام سے دکان کھول لی جس پر خود بھی کام کرنے کااعلان کردیا۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ 11 مئی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن والوں نے نجم سیٹھی سے مل کر جس طرح عام انتخابات میں پنکچر لگائے اس پر احتجاجاً فیصل آباد چنیوٹ روڈ پر ”35 پنکچر ٹائر شاپ“ کے نام سے دکان کھولی ہے۔کچھ ناقدین اس اقدام کو احتجاج کا رنگ دے رہے ہیں تو کچھ اِسے اپنی دکانداری چمکانے کا ہتھکنڈا قراردے رہے ہیں ۔