شہزادہ چارلس نے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کردیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ چارلس نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا جس کے بعد امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ وہ جلد پاکستان کا مختصر دورہ کریں گے ے پر آئیں گے۔ ملکہ برطانیہ کی گارڈن پارٹی میں ہونے والی تقریب بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی جس میں بارش کے باوجود شاہی خاندان سمیت دیگر امرا نے پارٹی میں شرکت کی۔ اس موقع پر پرنس چارلس مہمانوں سے گل مل گئے۔ پاکستان میں سابق برطانوی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ چارلس نے دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد پاکستان آنا چاہتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ایک مرتبہ پاکستان آئے ہیں مگر دوبارہ آنے کی خواہش ہے۔