تمام معطل رہنما ﺅں اور کارکنوں کو بحال کرنے کا اعلان ، دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں:الطاف حسین
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی کے تمام معطل رہنما ﺅں اور کارکنوں کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، الطاف حسین نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دعائیں کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتاہوں،میری گرفتاری اور رہائی کے مناظر کبھی نہیں دیکھے ہوں گے اس کے باوجود تمام کارکنان باہر نکلے اور دھرنے دیئے ۔الطاف حسین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں ٹیلی فونک خطاب کے دوران کہا کہ نظم و ضبط برقرار رکھنے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں معطل کئے گئے تمام کارکنوں اور رہنماﺅں کو بحال کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔