رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 1 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) منگھوپیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق پولیس اور رینجرز نے منگھو پیر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے رینجرز کی موبائل کو نقصان پہنچا۔ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔