آئندہ دھاندلی ہوئی تو الیکشن کمیشن اور نادرا کا گھیراﺅ کریں گے : جہانگیر ترین
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین خان نے کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا آئندہ دھاندلی ہوئی تو الیکشن کمیشن اور نادرا کا گھیراﺅ کریں گے۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین خان نے کہا کہ دھاندلی کو بچانے کے لئے مزید دھاندلی کی جا رہی ہے ، بہت ہو گیا اب دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، آئندہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو الیکشن کمیشن اور نادرا کا گھیراو کریں گے ، جہانگیر ترین نے کہا کہ موجودہ حکمران جمہوریت نہیں بادشاہت پسند ہیں ، 90فیصد عوام نے نواز شریف کو فیل قرار دے دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اداروں سے لڑائی کررہی ہے ۔