شیروں ،چیتوں کی نسل سے ایک اور جانور بنا ڈالا
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں دنیا کی تاریخ میں پہلی دفع ایک نر شیر اور مادہ ٹائیگر کے ملاپ سے لائی لائیگر نامی نرشیر پیدا ہوگیا ہے۔ اس شیر کی خصوصی بات یہ ہے کہ اس کا باپ ایک عام شیر جبکہ ماں لائیگر ہے یعنی وہ نر شیر اور مادہ ٹائیگر کے ملاپ سے پیدا ہوئی تھی۔ اگر مختلف نوع کے جانوروں کے ملاپ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک میں یہ کام زور و شور سے جاری ہے اور محدود تعداد میں شیر اور ٹائیگر کے ملاپ سے لائیگر نامی جانور پہلے ہی پیدا کئے جاچکے ہیں، یہ عام شیر کی نسبت بہت بڑی جسامت کے شیر ہوتے ہیں۔ لیکن یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ایک مادہ لائیگر اور نر شیر کے ملاپ سے نر بچہ پیدا ہوا ہے۔ اس قسم کے ملاپ سے پیدا ہونے والے شیروں کو لائی لائیگر کہا جاتا ہے۔ سمبا نامی شیر اور اکارا نامی شیرنی کے ہاں مئی کے آخر میں دو ننھے بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک مادہ اور دوسرا نر ہے۔ جی ڈبلیو انٹراکیٹو زو، جہاں یہ پچے پیدا ہوئے ہیں، کہ منتظمین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سے دو ماہ کے عرصے میں ان بچوں کو عام لوگوں کے دیکھنے کیلئے پیش کردیا جائے گا۔