ٹماٹر کینسر کے لئے انتہائی مفید

ٹماٹر کینسر کے لئے انتہائی مفید
 ٹماٹر کینسر کے لئے انتہائی مفید
کیپشن: tomato

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (بیورونیوز ) ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو ٹماٹر زیادہ کھاتی ہیں یا لائیکوپین (سرخ رنگدار مادہ جو ٹماٹر جیسی سبزیوں یا پھلوں میں پایا جاتا ہے) سے بھرپور پھل اور سبزیوں کا استعمال کرتی ہیں، ان میں گردے کا کینسر ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ ٹماٹر، تربوز، چکوترہ اور پپیتا میں موجود لائیکوپین نہ صرف گردہ بلکہ پھیپھڑے اور معدے کے کینسر سے بھی حفاظت میں نہایت معاون ہیں۔ امریکی ماہرین کی طرف سے شکاگو میں سالانہ اجلاس کے دوران یہ نئی تحقیق پیش کی گی، جس میں بتایا گیا کہ محققین نے 1990ءسے 2013ءتک 92 ہزار خواتین کو اس نئی تحقیق کا حصہ بنایا، جس کا مقصد وسطی عمر اور ضعیف العمری کی حالت میں خواتین کو لاحق ہونے والی بیماریوں کی وجوہات کو تلاش کرنا ہے۔ خواتین کو ان کی خوراک سے متعلق آگاہی کے لئے ایک سوالنامہ دیا گیا، جو انہوں نے پُر کرنا تھا۔ تحقیق کے دوران اس عرصہ میں 383خواتین میں گردے کے کینسر کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ماہرین نے گردے کے کینسر اور خوراک میں شامل مختلف وٹامنز میں ربط کا معائنہ بھی کیا۔ اس معائنہ کے بعد ماہرین کو معلوم ہوا کہ جن خواتین نے لائیکوپین سے بھرپور غذاﺅں کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا، ان میں گردے کے کینسر کے خطرات نہایت کم تھے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں تمام اقسام کے کینسروں میں گردے کے کینسر کا حصہ 2فیصد ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -