فیس بک کے وہ 8 خفیہ فیچرز جن سے آگاہی آپ کی زندگی بدل دے گی

فیس بک کے وہ 8 خفیہ فیچرز جن سے آگاہی آپ کی زندگی بدل دے گی
فیس بک کے وہ 8 خفیہ فیچرز جن سے آگاہی آپ کی زندگی بدل دے گی

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) فیس بک کا بکثرت استعمال کرنے والے اکثر لوگ ان اہم باتوں سے ناواقف ہیں جو دراصل فیس بک استعمال کرنے کے تجربے کو بہت بہتر اور صارف کی مرضی کے مطابق بناسکتی ہیں۔ یہ دلچسپ اور مفید باتیں درج ذیل ہیں:

-1 Seen نوٹیفکیشن

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ دوسروں کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ نے ان کا میسیج دیکھ لیا ہے تو Seen نوٹیفکیشن کو ڈس ایبل کردیں۔ اگر آپ کروم استعمال کررہے ہیں تو facebook unseen ایکسٹینشن کو استعمال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو ڈس ایبل کردیں۔ اگر آپ کروم استعمال نہیں کرتے تو اس مقصد کے لئے AdBlock Plus انسٹال کریں۔

-2 فیس بک پر پوسٹ کریں، جب آپ فیس بک پر نہیں ہیں

اگر آپ سفر کی حالت میں ہیں، یا آپ کا انٹرنیٹ یا وائی فائی بہتر طور پر کام نہیں کررہا تو آپ فیس بک پر جائے بغیر اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے فیس بک کے Settings پیج میں جائیے اور بائیں طرف والے مینیو میں سے Mobile کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ اپنا موبائل فون نمبر درج کریں گے جس کے بعد آپ کو ایک ای میل ایڈریس دیا جائے گا جسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موبائل فون سے فیس بک پر پوسٹ بھیج سکیں گے، چاہے آپ کے پاس فیس بک ایپ انسٹال نہ بھی ہو۔

-3 خفیہ طریقے سے پرسنل انفارمیشن تبدیل کریں

About سیکشن میں موجود ہر آئٹم کو ایڈٹ کیا جاسکتا ہے اور ان میں سے ہر ایک کے ساتھ نیلے رنگ کا ڈراپ ڈاﺅن مینیو بھی موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ اس مینیو میں Only Me کا انتخاب کریں تو آپ کی طرف سے کی جانے والی تبدیلیوں کو کسی کو بھی علم نہیں ہوگا۔

-4 جذباتی اشکال کا استعمال

اگر آپ غم، خوشی، حیرت اور اس جیسے دیگر جذبات کے اظہار کرنے والی چھوٹی اشکال کا استعمال کرنا پسند کریں گے تو Show me Emoji نامی براﺅزر ایکسٹینشن کا استعمال کریں۔ اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو اپنے فون کے کی پیڈ سیٹنگز مینیو سے Emoji کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

-5 ناپسندیدہ فرینڈز کا علاج

اگر آپ کسی کی مسلسل سٹیٹس پوسٹ کرنے کی عادت سے تنگ ہیں اور سے ان فرینڈ بھی نہیں کرنا چاہتے تو اس کے سٹیٹس باکس کے بالائی دائیں کونے میں نیچے کی طرف جاتے تیر کے نشان پر کلک کریں اور Unfollow کردیں۔ آپ فرینڈ بھی رہیں گے اور مسلسل آنے والے سٹیٹس سے بھی نجات مل جائے گی۔

-6 سٹیٹس اپ ڈیٹ محدود کریں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ آپ کے سٹیٹس کے متعلق نہ جان سکیں تو جب آپ سٹیٹس پوسٹ کرنے لگیں تو بائیں سائیڈ پر موجود خاکستری بٹن کا استعمال کرتے ہوئے Coustomلسٹ بنالیں جس کے ذریعے آپ فرینڈز کو مختلف گروپوں میں تقسیم کرسکتے ہیں اور ان میں سے ہر گروپ کے لئے اپنی مرضی کے مطابق طے کرسکتے ہیں کہ انہیں آپ کا سٹیٹس نظر آئے گا یا نہیں۔

-7 GIF

اگر آپ فیس بک پر کوئی متحرک تصویر یعنی GIF پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے اوپر Right کلک کرکے اس کا URL کاپی کریں اور پھر اسے اپنے سٹیٹس باکس میں اسی طرح پوسٹ کردیں جس طرح آپ ٹیکسٹ پوسٹ کرتے ہیں۔ فیس بک اسے خود کار طریقے سے پلے بٹن میں تبدیل کردے گی۔

-8 پرائیویسی پر نظر رکھیں

بالائی دائیں کونے میں موجود بٹن پر کلک کرکے پرائیویسی سیٹنگز کھولی جاسکتی ہیں۔ اگرچہ اس کے متعلق اکثر لوگ جانتے ہیں مگر باقاعدگی سے اس کا جائزہ نہیں لیتے۔ آپ کو چاہیے کہ اپنی بہتر سیکیورٹی کے لئے وقتاً فوقتاً پرائیویسی سیٹنگز پر نظر ضرور ڈالتے رہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...