فرائیڈ چپس کھانے کا شوق ہے تو تیاری کے دوران اس ایک آسان ہدایت پر ضرور عمل کریں ورنہ یہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں

فرائیڈ چپس کھانے کا شوق ہے تو تیاری کے دوران اس ایک آسان ہدایت پر ضرور عمل ...
فرائیڈ چپس کھانے کا شوق ہے تو تیاری کے دوران اس ایک آسان ہدایت پر ضرور عمل کریں ورنہ یہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں

  



ویانا (نیوز ڈیسک) آلو کے چپس ہماری مرغوب ترین غذاﺅں میں شامل ہوچکے ہیں اور بچوں سے لے کربوڑھوں تک ہر کوئی ان کا دیوانہ ہے، لیکن ہم سب کو اپنی پسندیدہ غذا کے بارے میں ایک احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔

یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ فرائی کرنے پر آلوﺅں کے قدرے جل جانے والے حصوں میں Acrylamide نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو کہ کینسر کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہی کیمیکل سگریٹ کے دھوئیں میں بھی پایا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق بچوں میں کینسر کی تقریباً 51 فیصد وجہ آلو اور اس سے بنی ہوئی ایسی غذائیں ہیں کہ جنہیں زیادہ درجہ حرارت پر پکا کر جلا دیاجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتیاط بہت ضروری ہے کہ آلوﺅں کو فرائی کرتے وقت ہلکا سنہرا ہوجانے پر تیل سے نکال لیا جائے اور کسی بھی صورت میں ان کی جلد کو جلنے نہ دیا جائے۔ اگر چپس کے سرے یا اطراف جل کر سیاح ہوجائیں تو انہیں ہرگز نہ کھائیں۔

مزید : تعلیم و صحت