اس لڑکی نے اپنے ہوم ورک سے بنا یہ لباس ملالہ یوسف زئی کی مدد کیلئے پہن رکھاہے،مگرکیسے؟جانئے

اس لڑکی نے اپنے ہوم ورک سے بنا یہ لباس ملالہ یوسف زئی کی مدد کیلئے پہن ...
اس لڑکی نے اپنے ہوم ورک سے بنا یہ لباس ملالہ یوسف زئی کی مدد کیلئے پہن رکھاہے،مگرکیسے؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کی ایک طالبہ نے دنیا کے غریب ممالک میں تعلیم سے محروم بچیوں کی مدد کے لئے ایک انوکھا اقدام کیا اور اپنے سکول کی تقریب تقسیم اسناد میں ریاضی کے ہوم ورک سے بنا لباس پہن کر آگئی۔

اٹھارہ سالہ ایرین پیسلی جب تقریب میں نمودار ہوئیں تو سب ان کا لباس دیکھ کر حیران رہ گئے اور اکثر لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے اور پوچھتے رہے کہ ان کے لباس کو کیا ہوا۔ ایرین کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم سے محروم بچیوں کی مدد کے لئے ملالہ فنڈ کو رقم عطیہ کرنا چاہتی ہیں اور دنیا کی توجہ اس نیک کام کی طرف دلانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ملالہ فنڈ کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کیا اور اپنے کیلکولس کے ہوم ورک کی مدد سے 7 گھنٹے میں ایک خصوصی لباس تیار کیا اور اسے پہن کر تقریب میں آگئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس لباس کو فروخت کے لئے پیش کرچکی ہیں اور اب تک اس کے لئے 650 ڈالر (تقریباً 65 ہزار پاکستانی روپے) کی قیمت لگائی جاچکی ہے۔ ایرین نے بتایا کہ وہ ناصرف لباس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ملالہ فنڈ میں جمع کروائیں گی بلکہ لوگوں میں اس فنڈ کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا عمل جاری رکھیں گی تاکہ غریب ممالک میں تعلیم سے محروم کروڑوں بچیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم جمع کی جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -