اس شادی کے کارڈ میں دولہے نے دلہن کو تنگ کرنے کیلئے کس غیر معمولی چیز کا اضافہ کیا ؟کیا آپ نشاندہی کرسکتے ہیں؟

اس شادی کے کارڈ میں دولہے نے دلہن کو تنگ کرنے کیلئے کس غیر معمولی چیز کا اضافہ ...
اس شادی کے کارڈ میں دولہے نے دلہن کو تنگ کرنے کیلئے کس غیر معمولی چیز کا اضافہ کیا ؟کیا آپ نشاندہی کرسکتے ہیں؟

  



لندن (نیوز ڈیسک) شادی کی تیاریوں میں مصروف ایمی نے دعوتی کارڈ کی تیاری کی ذمہ داری اپنے ہونے والے شوہر بین کے حوالے کی تو اس نے کارڈ میں ایک انوکھی شرارت کرکے سب کو حیران کردیا۔

بین نے دوستوں اور عزیزوں کو بھیجنے کے لئے ایک خوبصورت کارڈ ڈیزائن کیا جس پر اس کی اور ایمی کی ایک خوبصورت تصویر ایک دلکش پس منظر کے ساتھ موجود تھی، لیکن اس کارڈ کے اوپری بائیںکونے میں ایک جانور کو چھپایا گیا تھا جسے پہلی نظر میں دیکھنا تقریباً ناممکن تھا۔ اگر اس کارڈ کے اوپری دائیں کونے کو غور سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پودوں کی باریک شاخوں میں ایک ننھا ڈائنوسار چھپا بیٹھا ہے۔ یہ ایک ولاسی ریپٹر ڈائنوسار ہے جو کہ تقریباً 7 کروڑ سال پہلے کرہ ارض پر پایا جاتا تھا۔ ایمی کا کہنا ہے کہ بین نے کارڈ بہت اچھا ڈیزائن کیا ہے اور خصوصاً ڈائنو سار والی شرارت اسے اور اس کی سہیلیوں کو بہت پسند آئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس