فیصل بخاری کے سوپ’’کنیز‘‘کا زبردست ریسپانس ملا،فضیلہ قیصر

فیصل بخاری کے سوپ’’کنیز‘‘کا زبردست ریسپانس ملا،فضیلہ قیصر
فیصل بخاری کے سوپ’’کنیز‘‘کا زبردست ریسپانس ملا،فضیلہ قیصر

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہاہے کہ فیصل بخاری کے ساتھ اس وقت کام کرچکی ہوں جب ڈرامہ سیریل ’’دہشت ‘‘بن رہا تھا جس کے وہ کیمرا مین تھے لیکن اب وہ ڈائریکٹر ہیں اور ان کے ساتھ میں ٹی وی سے آن ایئر سوپ ’’کنیز ‘‘میں کام کررہی ہوں جس کے آن ایئر ہوتے ہی مجھے زبردست رسپانس ملنے لگا۔لاہور میں یہ میرا پہلا باقاعدہ سیریل ہے۔ ویسے دہشت میں زمانے میں بھی یہاں کچھ کام کیا تھا۔ ان دنوں باری سٹوڈیو میں ریکارڈنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’کنیز ‘‘کی ریکارڈ کیلئے لاہور آنے سے پہلے مجھے کئی طرح کے خدشات تھے کہ میں گھر سے دور جارہی ہوں۔ نہ جانے وہاں سے کیسے لوگ ہوں گے۔ ایک طرح سے میں گبھرا رہی تھی لیکن جب یہاں آکر کام کیا تو تمام خدشات مکمل طور پر دور ہوگئے۔ کیونکہ یہاں مجھے بہت زیادہ عزت اور پیار ملا۔ ان لوگوں نے محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں گھر سے دور ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم 1994ء سے اپنی پروڈکشن کررہے اور پی ٹی وی سمیت دیگر چینلز کیلئے بھی ڈرامے بنا چکے ہیں۔ میں نے کبھی بھی اداکاری ترک نہیں کی۔ البتہ چند گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کام نہیں کیا لیکن اب دوبارہ پانچ سال لگاتار کام کررہی ہوں۔

فنکار کو ہر ماحول میں کام کرنا ہوتا ہے کیونکہ ہر جگہ ایک جیسے لوگ نہیں ہوتے۔ آج کے نوجوان فنکار باصلاحیت ہیں اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے تو بتا دیتی ہوں لیکن کسی کو زبردستی تو نہیں سکھا سکتے۔

مزید : کلچر


loading...