موسیقار کما ل احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے
لاہور(این این آئی )موسیقار کمال احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے ۔ کمال احمد پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور موسیقاروں میں سے ایک تھے جن کی مرتب کردہ دھنوں کو لوگوں میں پسند کیاجاتا ہے اور ان کی موسیقی سے کئی گلوکاروں نے بھی شہرت حاصل کی ۔ کمال احمد کی بطور موسیقار پہلی فلم’’ شہنشاہ جہانگیر ‘‘تھی جبکہ دیگر کامیا ب فلموں میں’’دیا ،طوفان ،امانت ،عشق عشق ،وعد ہ ،پرنس ،رنگیلا ،محل میرے سپنوں کا‘‘ سمیت دیگرفلمیں شامل ہیں۔ کمال احمد 6جون 1993ء کواپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔