مائرہ نظامی نے ویڈیو سانگ ’’ بندیا ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل کرادی

مائرہ نظامی نے ویڈیو سانگ ’’ بندیا ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل کرادی

  



لاہور(آئی این پی)اداکارہ مائرہ نظامی نے درپن پروڈکشن کے ویڈیو سانگ ’’ بندیا ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل کرادی۔ ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریکارڈنگ کشمیر کی حسین وادیوں میں مکمل کرائی ہے جس کے ڈائریکٹر اور ایکٹر عقیل عباس ہیں جنہوں نے اپنے بھائی علی شہباز کے ساتھ اس میں گلوکاری بھی کی ہے ،مائرہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو سانگ میں میرا کردار ایک بھارتی لڑکی کاہے جبکہ اس میں واثق گیلانی نے ولن کا کردار اداکیا ہے امید ہے کہ یہ گانا نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوگا جسے بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے گانے کو انٹر نیٹ پر بھی بہت پذیرائی ملی ہے۔ گانے میں بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا گیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...