مومنہ درودکی نئی پہلی اردو فلم ’’ بن روئے‘‘ کی نمائش عیدالفطر پر ہوگی

مومنہ درودکی نئی پہلی اردو فلم ’’ بن روئے‘‘ کی نمائش عیدالفطر پر ہوگی

  



لاہور(آئی این پی) پروڈیوسر مومنہ درود کی نئی پہلی اردو فلم ’’ بن روئے‘‘ کی نمائش عیدالفطر پر ہوگی۔اس فلم کے حوالے سے ان دنوں اچھی رپورٹ اور پبلسٹی کراچی سمیت دیگر شہروں میں تیزی سے جاری ہے اور مومنہ درود فلم کی کامیابی سے بہت پر امید ہیں۔ فلم کے فنکاروں میں ہمایوں سعید، مائرہ خان،جاوید شیخ ، زیب بختیار ، عذرا مقصود، عدیل سمیت دیگر شامل ہیں، مومنہ درود کا کہنا ہے کہ فلم کے سکرپٹ ، میوزک اور دیگر شعبود پر دو برس محنت کی ہے مجھے امید ہے کہ فلم عوام کے معیار پر پوری اترے گی۔

مزید : کلچر