راج کمار ہیرانی کا سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

راج کمار ہیرانی کا سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

  



ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔راج کمار ہیرانی نے پچھلے سال فلم ‘پی کے’ بنائی تھی جو اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج کمار ہیرانی نے کہا کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک نہیں سوچا ، انہوں نے کہا کہ ایک بار فلم کا سکرپٹ مکمل ہوجائے تو اس کے بعد وہ کرداروں کے حساب سے اداکاروں کی کاسٹنگ کرونگا۔

مزید : کلچر


loading...