پی ٹی وی ریفرنڈم، سرپرست اعلی جہانگیر خان جیت کے لئے فیورٹ

پی ٹی وی ریفرنڈم، سرپرست اعلی جہانگیر خان جیت کے لئے فیورٹ
پی ٹی وی ریفرنڈم، سرپرست اعلی جہانگیر خان جیت کے لئے فیورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز پر ریفرنڈم کی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی اس حوالے سے درو دیوار پر پوسٹر آویزاں کردئیے گئے جہانگیر خان پی ٹی وی ایمپلائز اتحاد یونین (سی بی اے) کے سرپرست اعلی کے عہدے پر کامیابی کے لئے فیورٹ ہوگئے کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد کا ان پر اظہار اعتماد اور ریفرنڈم میں ان کی مکمل سپورٹ کا اعلان کردیا دوسری جانب چیئرمین کے عہدے کے لئے پروڈیوسر افتخار علی ورک صدارت کے لئے وسیم گل ،اکمل چوہدری جنرل سیکرٹری، ظہیر ملک نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں جہانگیر خان نے کہا کہ ریفرنڈم میں دوبارہ منتخب ہوکر ماضی کی طرح کارکنوں کے مسائل حل کریں گے جس طرح ماضی میں ہم نے کوشش کی کہ کارکنوں کو ان کے حقوق مل سکیں اسی طرح اس مرتبہ بھی کامیابی کے بعد اسی حوصلے سے اپنے اس جذبے کو آگے بڑھائیں گے اور مسائل حل کریں گے۔

مزید :

کلچر -