انڈو پاک لائف اسٹائل ایگزیبیشن ’’امن کے سات رنگ‘‘ ڈیزائنر سعدیہ کے ملبوسات کی نمائش

انڈو پاک لائف اسٹائل ایگزیبیشن ’’امن کے سات رنگ‘‘ ڈیزائنر سعدیہ کے ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف فیشن ڈیزائنر سعدیہ نے گزشتہ دنوں انڈو پاک لائف اسٹائل ایگزیبیشن ’’امن کے سات رنگ‘‘ میں اپنے فیشن لیبل سنوری کے تحت پرٹ اور سیمی فارمل انتخاب پیش کیا۔یہ نمائش اسپریش(Sparsh)ریزورٹ بریلی ‘ اُترپردیش انڈیا میں منعقد ہوئی۔ سعدیہ کا’’ سنوری‘‘فیشن کی دنیا کا ایک اُبھرتا ہوا نام ہے جنہیں مختصر عرصے میں اتنے بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے انتخاب کو حاضرین کے سامنے پیش کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔’’امن کے سات رنگ‘‘ میں پیش کیا جانے والے کھلتے رنگوں اور بولڈ کٹس پر مشتمل مجموعے کو حاضرین کی جانب سے زبردست انداز میں سراہا گیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والا سعدیہ کی جانب سے پیش کیا جانا والا لیبل ’’سنوری ‘‘ نیم رسمی‘ رسمی اور شادی بیاہ کے ملبوسات کا ماہر جانا جاتا ہے۔ان کا برانڈ ملک کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہے۔

سنوری کے پاس یو اے ی ‘ یو ایس ‘ماریشس اور انڈیا کے صارفین اور برانڈز کی وسیع رینج ہے ۔ سنوری خوبصورت ‘انتہائی اعلیٰ معیار اورمناسب قیمت کے ملبوسات تیار کرتا ہے۔ سنوری کی خوبصورت‘ معیاری ‘ ابھرتے ہوئے رنگوں اور بولڈ کٹس پر مشتمل پیش کش کو عوامی پسندیدگی کی سند حاصل ہے ۔

مزید : کلچر


loading...