شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا خوشگوار تجربہ ہے،بومن ایرانی

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا خوشگوار تجربہ ہے،بومن ایرانی

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے فلم میں کام کرنے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بومن ایرانی ان دنوں روہت شیٹھی کی نئی فلم ’’ دل دھڑکنے دو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہر فلم میں کام کرنے سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ سیٹ پر اتنا اچھا وقت گزرے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں شاہ رخ خان ، کاجول، بومن ایرانی، ونود کھنہ، ورون شرما، کبیر بیدی، جونی لیور اور سنجے مشرا اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید : کلچر