الحمراء ہال میں نئے ٹیلنٹ کی پرموشن کے لئے’’میوزک میلہ‘‘

الحمراء ہال میں نئے ٹیلنٹ کی پرموشن کے لئے’’میوزک میلہ‘‘

  



لاہور(فلم رپورٹر)نئے ٹیلنٹ کی پرموشن کے لئے الحمراء ہال نمبر2 میں ’’میوزک میلہ‘‘ کا انعقادکیا گیا۔اس میلے کا انعقاد وینس ٹی وی اور اے ٹی پی پروڈکشن نے زونگ کے تعاون سے کیاتھا۔اس میوزک میلہ میں گلوکار ابراہیم فیض،شاہد پرواز،شاہدعلی،نصرت سردول،شفق علی،ملک مشتاق،بالی جٹی،فریحہ،آسیہ اورجسی سنگھ سمیت دیگر نئے گلوکاروں نے پرفارم کیا اس شوکے آرگنائزر عامر چشتی تھے ایک ملاقات کے دوران عامرچشتی نے بتایاکہ اس میوزک کا انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرناہے۔اس میلہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شوبز سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

مزید : کلچر


loading...