اداکار معمر رانا اردو فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

اداکار معمر رانا اردو فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

  



لاہور (فلم رپورٹر)نامور اداکار معمر رانا بطور ہدایت کار کراچی میں اردو فلم بنانے میں مصروف ہیں۔ جس سے ان کی ڈائریکٹر بننے کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں فلم کے ا سکرپٹ پر کام ہو رہا ہے، معمر راناکا دعوی ہے کہ اس کی فلم جدید اور معیاری ہو گی۔ ڈائریکشن‘پروڈکشن میوزک اور ہر شعبے پر اپنا بھرپور تجربہ استعمال کروں گا۔معمر رانا کا کہنا ہے کہ ہم اپنی زیادہ سے زیادہ فلمیں بنا کر فلم انڈسٹری کو ترقی دے سکتے ہیں۔فلم کی افتتاحی تقریب جلد کراچی میں منعقد ہو گی۔فلم میں ٹی وی فنکار کاسٹ کئے جائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...