مدیحہ شاہ کی شوہر کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

مدیحہ شاہ کی شوہر کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مدیحہ شاہ اپنے شوہر جاوید اقبال کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئیں۔ مدیحہ شاہ نے اس موقع پر مدیحہ سگنیچر کے نام سے ایک برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی اوپننگ 13 جون کو کراچی میں ہو گی۔ مدیحہ شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی خواہش تھی کہ دونوں میاں بیوی عمرے کی سعادت حاصل کریں جو اللہ تعالیٰ نے پوری کر دی۔ اب میں نے مدیحہ سگنیچر برانڈ کے نام سے ڈریس اور جیولری سے متعلق بزنس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اوپننگ کراچی میں ہو رہی ہے اور اس میں شوبز اور سیاسی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

مزید : کلچر