لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی میٹرو بس

لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی میٹرو بس
لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی میٹرو بس

  



ہیلو پیارے پیارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں، امید ہے اچھے ہی ہوں گے، خوشی کی خبر تو ہے کہ اب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی میٹرو بس اپنی شان و شوکت کے ساتھ عوام کی خدمت کرے گی۔ میاں نوازشریف کا موٹر وے ،ییلو کیب سکیم ،قرضہ سکیم کے بعد اب معاشی میدان میں میٹرو بس دھماکہ ہو گیا ، یہ دھماکہ ایسا ہوا کہ حکومت مخالف جماعتیں بھی گویا سٹھیا گئیں۔ میٹرو بس راولپنڈی و اسلام آباد کے شہریوں کو سستی سفری سہولتیں مہیا کرے گی، اور سب سے بڑھ کر میٹرو بس منصوبے سے لاکھوں افراد کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔

میٹر و بس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ عوام بیس روپے میں ایک سٹاپ سے آخری سٹاپ، جہاں چاہیں سفر کر سکتے ہیں۔شہر لاہور کے رہنے والوں کو تو میٹرو بس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ انہیں رکشوں، بسوں ، ویگنوں میں دھکے کھانے سے نجات مل گئی جبکہ اسلام آباد کے شہری تو رکشے جیسی سواری سے محرو م ہیں مگر پنڈی کے رہنے والے رکشے سے خوب لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں۔بات ہو رہی تھی میٹرو کی تو راولپنڈی جیسے شہر اور وفاقی دارالحکومت کے حسن کو میٹرو بس سروس نے چار چاند لگا دئیے ، یہ سروس لاہور کے بعد اب راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے شہروں کی خوبصورتی میں خوبصورت ترین اضافہ بھی ثابت ہوئی ۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ اسلام آباد ، راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے کی تاخیر کی وجہ عمران خان کا دھرنا تھا ، دھر نے کے باعث میٹرو بس منصوبے کی تکمیل مشکلات کا شکار رہی۔ اسلام آبا د راولپنڈی منصوبہ اب بخیر و خوبی کامیاب ہو چکا ہے اور اگر کہا جا ئے کہ یہ منصوبہ میاں برادران کی حکومت کا ایک اور ایسا سنہرا کارنامہ ہے جو پاکستانی تاریخ میں بھی سنہرے حروف میں درج کیا جائے گا ، تو بجا ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ میٹرو بس بھی ایک ایسا لا زوال و تاریخی منصوبہ ہے جو دیگر ممالک کے لئے ایک مثال ہے ، بہر حال خوشی کی خبر تھی کہ میٹرو بس کے افتتاح کے موقع پر بہت سے ناراض قائدین اکٹھے نظر آئے۔

میٹرو بس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ دیکھنے والے حیران نہ ہوں، یہ بدلتا پاکستان ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جب میاں برادران کی حکومت آئی، ہمارا پیارا ملک پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہوں پر اس قدر تیزی سے گامزن ہوا کہ دنیا حیران رہ گئی ، اب ایک بار پھر میاں برادران کی حکومت ہے اورپا کستان دن بدن ترقی کر رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی واضح کر دیا ہے کہ میٹرو بس سے نرم انقلاب آگیا اور پاکستان جلد ایشین ٹائیگر بنے گا اور دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے ناقابل تسخیر ہو گا۔ بہرحال اجازت، لیکن دعا ہے چلتے چلتے کہ اللہ کر ے میا ں برادران کی حکومت یونہی رہے اور ہمارا پیارا ملک پاکستان ترقی کرتا رہے۔ اجازت چاہتے ہیں آپ سے ، ملتے ہیں جلد بریک کے بعد، تو چلتے چلتے اللہ نگہبان ، رب راکھا۔

مزید : کالم


loading...