دورہ سری لنکاکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

دورہ سری لنکاکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا غیررسمی کیمپ لاہور میں جاری ہے ۔ہیڈ کوچ وقاریونس کی غیر موجودگی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے سا تھ ساتھ بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ،قومی ٹیم (کل)پیر کی شب کولمبو روانہ ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف 3ٹیسٹ میچوں کی تیاری کیلئے نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں کوچز کی نگرانی میں جاری غیررسمی کیمپ میں ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی بھرپورتیاری میں مصرو ف ہیں، دن کے پہلے سیشن میں کرکٹرز نے فزیکل فٹنس پرزوردیا، شام کو ہونے والے دوسرے سیشن میں کھلاڑی نیٹ پریکٹس کی،جس میں باؤلنگ اوربیٹنگ کی خا میوں کودورکرنے کیساتھ ساتھ فیلڈنگ پربھی توجہ دی گئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی آج رپورٹ کریں گئے جبکہ غیررسمی کیمپ کل صبح تک جاری رہے گا،، قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے کل شب کولمبوروانہ ہوگی جہاں سیریز کا آغاز 11جون کو 3روزہ پریکٹس میچ سے ہو گا ۔جبکہ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21جون تک گالے میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 25 سے 29جون تک کولمبو میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آخری اورمیچ 3جولائی سے 7جولائی تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس تین ٹیسٹ میچوں کے علاوہ پانچ ایک روزہ میچز اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پہلا ایک روزہ میچ 11 جولائی کو دمبولا میں ‘ دوسرا 15جولائی کو پالے کیلی میں ‘ تیسرا 19جولائی کو کولمبو‘ چوتھا ایک روزہ میچ 22جولائی کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 26جولائی کو ہمنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 30جولائی اور یکم اگست کوکھیلے جائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...