آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

  



ڈومنیکا( نیٹ نیوز)آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، مچل سٹارک نے چار جبکہ مچل جونسن، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 170 رنز کی سبقت حاصل کرنے کی وجہ سے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 47 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری سکور کرنے پر ایڈم ووجز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روسیو، ڈومنیکا میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 25 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اس کے بلے باز آسٹریلوی پیسرز کو اعتماد کے ساتھ کھیلنے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شین ڈورچ نے 70 اور مارلن سیموئلز نے 74 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ ڈیرن براوو 5 ، جرمائن بلیکووڈ 12 ، کپتان دنیش رامدین 3 ، دویندرا بشو ایک جبکہ جیروم ٹیلر اور شینن گیبریئل بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ مچل سٹار نے چار جبکہ مچل جونسن، جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 170 رنز کی برتری کی وجہ سے آسٹریلیا کو جیت کیلئے محض 47 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار 130 رنز کی اننگز کھیلنے پر ایڈم ووجز کو مرد میدان قرار دیا گیا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیسٹ میچ میں کامیالی کے لئے پر امید تھے اور اسی طرح سیریز کے دیگر میچوں میں بھی کھیل پیش کریں گے ویسٹ انڈیز کو اس کی سر زمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے اور جب بھی ہم نے اس کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے تو اس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...