فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں آج آخری گروپ میچز کھیلے جائیں گے

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں آج آخری گروپ میچز کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ ( نیٹ نیوز) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں آج آخری گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں اور آج ابتدائی مرحلے کے آخری چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ ایف کی ٹیموں جرمنی اور ہونڈراس کے مابین کرائسٹ چرچ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں فجی اور ازبکستان کی ٹیمیں وانگیری میں نبرد آزما ہوں گی۔ گروپ ای کے پہلے میچ میں ہنگری اور نائیجیریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ برازیل اور شمالی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا اس مرحلہ میں پہنچنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس مرحلہ میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پر امید ہیں اور اس کیلئے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے محنت سے کھیل پیش کریں گے اور جس طرح اس سے قبل کامیابی حاصل کی اس مرحلہ میں بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔