اولمپک کوالیفائرز،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

اولمپک کوالیفائرز،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد میں ہوگیا، سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب شدہ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی زیر نگرانی دو سیشنز میں ٹریننگ شروع کردی۔تربیتی کیمپ میں تیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔پہلے سیشن میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی گئی۔جس کے بعد پینلٹی کارنراور گول کیپنگ سمیت مختلف مشقیں کی گئیں۔ رات کو کھلاڑیوں کی ٹیم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے واضح کیا کہ کیمپ میں ڈسپلن پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر پلیئرز کو حال میں ہی آسٹریلیا میں منعقدہ چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے میچز کی فوٹیج بھی دکھائی گئیں۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے پول میں آسٹریلیا بھی شامل ہے۔دنیا کی مضبوط ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں پلیئرز کا ابھی سے جاننا بہت ضروری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...