مایہ ناز باؤلر سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں چھا گئے

مایہ ناز باؤلر سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں چھا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی این پی)دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم سے باہر ہونے والے سعید اجمل کاؤنٹی کر کٹ میں چھا گئے ،سعید اجمل نے نارتھ ہیمپٹن نمائندگی کر تے ہوئے نورتھینٹس کیخلاف 3وکٹیں لے آڑے،قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو بھی آؤٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ میں چھا گئے ، سعید اجمل نے نارتھ ہیمپٹن کی نمائندگی کر تے ہوئے نورتھیس کیخلاف 3وکٹیں لے آڑے،قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو بھی آؤٹ کیاجبکہ اسی میچ میں قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے نورتھینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 اوورز میں 39 رنز کے عوض 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیااور 6 بالوں پر 15 رنز سکور کیے ، آفریدی کو ہم وطن سعید اجمل نے آؤٹ کیا ۔