عائشہ اشعر نے سینئر مینجر کی حیثیت سے عہدے سے استعفی دیدیا

عائشہ اشعر نے سینئر مینجر کی حیثیت سے عہدے سے استعفی دیدیا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)عائشہ اشعر نے پی سی بی ویمن کرکٹ ونگ کے سینئر مینجرحیثیت سے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تاہم وہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجر کی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ عائشہ اشعر کو پی سی بی ویمن ونگ کی سینئر مینجر ہونے کی حیثیت سے انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمہ داریاں دی گئیں تھیں اور شمسہ ہاشمی کے پاس جی ایم ویمن ونگ کی حیثیت سے ڈومیسٹک کرکٹ کی ذمہ داریاں تھیں لیکن دونوں کے مابین ور کنگ ریلیشن شپ نہ قائم ہوسکی جس کی وجہ سے عائشہ اشعر نے سینئر مینجر کے عہدے سے استعفی دیا ۔

عائشہ اشعر نے کہاکہ انہوں نے ویمن کرکٹ کی ترقی کے لئے کافی عرصہ کام کیا اور اور اس کے بہترنتائج سامنے آئے تاہم گھریلوں مصرفیات کی وجہ سے وہ دو ہری ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر تھیں اور انہوں نے بہتر سمجھا کہ ایک ذمہ داری کو چھوڑ دیا جائے اور انہوں نے سینئر مینجر کے عہدہ سے استعفی دیدیا اور وہ قومی ویمن ٹیم کی مینجر کے عہدہ پر کام کرتی رہیں گی ۔ عائشہ اشعر نے کہاکہ جی ایم ویمن ونگ شمسہ ہاشمی ویمن ونگ کی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھارہی ہیں اور انہیں میری جب بھی ضرورت ہوگی تو میں تعاون کے لئے تیار ہوں ۔عائشہ نے کہاکہ اب وہ قومی کرکٹ ٹیم کی طرف بھرپور توجہ دے سکیں گی اور مستقبل میں تو کافی ٹف سیریز آرہی ہیں اور انشاء اللہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ویمن ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...