کیوی آل راونڈر آندرے ایڈمز کا انٹر نیشنل کر کٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیوی آل راونڈر آندرے ایڈمز کا انٹر نیشنل کر کٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  



آکلینڈ (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر آندرے ایڈمز نے 39سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 1 ٹیسٹ ، 42 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جبکہ 17 سال کے فرسٹ کلاس کیریئر میں 173 میچز میں 23.95 کی اوسط سے 692 وکٹیں حاصل کیں جس میں اننگز میں 32 مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ اور میچ میں 6 مرتبہ 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینا شامل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی