سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ،کامران
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ،امیدہے پاکستان ٹیم سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔ گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ون ڈے رینکنگ میں کھلاڑیوں نے ہی ٹیم کو نویں پوزیشن پر پہنچایااب ان کی ہی ذمہ داری ہے کہ سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیت کر چیمپیئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کریں۔