وزیراعظم کی مفاہمتی پالیسی

وزیراعظم کی مفاہمتی پالیسی

  



مکرمی!وزیراعظم محمد نواز شریف کی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو درپیش مسائل بطریق احسن حل ہو رہے ہیں۔ اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کی طرف فوری توجہ دی اور مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو ایک میز پر جمع کیا اور افواج پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا،سیاسی اور عسکری قیادت نے اِسی مفاہمتی عمل کے تحت قومی لائحہ عمل پلان کا اعلان کیا، جس کے تحت مُلک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے تیزی سے عمل ہو رہا ہے اور دہشت گردی اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے۔ اقتصادی راہدای کو ناکام بنانے کے لئے مُلک دشمن قوتوں نے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش،تو وزیراعظم پاکستان نے دو مرتبہ تمام سیاسی قائدین کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی اور اس منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی، جوکامیاب ہوئی۔ پاکستان کے عوام مُلک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایسی ہی مفاہمتی پالیسی کے خواہاں ہیں، جو وطن عزیز کو مسائل سے نکال سکے۔ (محمد ضیاء آفتاب ۔۔۔ نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور)

مزید : اداریہ


loading...