آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ،آئرلینڈ نے یو اے ای کو ہرا دیا

آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ،آئرلینڈ نے یو اے ای کو ہرا دیا

  



ڈبلن( نیٹ نیوز) آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کرکٹ کپ میں آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو اننگز اور 26 رنز سے شکست دے دی، یو اے ای کی ٹیم میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سوپنل پٹیل اور ثاقب علی کی نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکیں۔ دریں اثناء یو اے ای کی ٹیم آئرلینڈ کی پہلی اننگز 492 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 213 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی چار روزہ میچ کے آخری روز متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے 251 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 28 رنز درکار تھے، دن کے پہلے ہی اوور میں کریگ ینگ نے محمد نوید کو آؤٹ کر دیا، اسطرح متحدہ کی پوری ٹیم 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سوپنل پٹیل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ثاقب علی 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈوکریل نے 4 اور ینگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی