سپنر رضا حسن نے دو سالہ پابندی کو چیلنج کر دیا

سپنر رضا حسن نے دو سالہ پابندی کو چیلنج کر دیا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)مثبت ڈرگ ٹیسٹ کی وجہ سے دو سال کی پابندی بھگتنے والے پاکستانی لیفٹ آرم سپنر رضا حسن نے اس پابندی کو چینلنج کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ہفتے اس 22 سالہ کرکٹر پر یہ پابندی لگائی تھی تاہم رضا حسن کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔رضا حسن رواں برس جنوری میں مقامی کرکٹ کے مقابلوں کے دوران لیے گئے ایک ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا حسن کا کہنا تھا کہ ’یہ پابندی غیرقانونی ہے کیونکہ مجھے اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا اور پی سی بی کو چاہیے کہ وہ میرا موقف سننے کے لیے ٹربیونل تشکیل دے۔‘انھوں نے کہا کہ میں کبھی کسی غیرقانونی کام میں ملوث نہیں رہا اور اس پابندی کا مقابلہ کروں گا۔وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر نہیں جنھیں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ن سے قبل ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر، محمد آصف اور عبدالرحمان پر بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے پابندی عائد ہو چکی ہے۔

کستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے رضا کی جانب سے کوکین کے استعمال کی خبریں دی تھیں تاہم کرکٹ بورڈ نے پابندی لگاتے ہوئے ممنوعہ مواد کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔رضا حسن پر عائد پابندی کے تحت وہ کرکٹ بورڈ کی منظوری سے ہونے والے کسی بھی مقابلے، میچ یا کرکٹ سے جڑی کسی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...