بحریہ ٹاؤن اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منی میرا تھان ریس کا انعقاد

بحریہ ٹاؤن اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منی میرا تھان ریس کا انعقاد

  



راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) بحریہ ٹاؤن اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منی میرا تھان ریس کا انعقاد کیا گیا اقوام متحدہ کے ورلڈ اینوائرمنٹ ڈے کے موقع پر منعقد کی جانے والی اس منی میراتھان ریس کا مقصد عوام میں ماحول کی حفاظت کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے بحریہ ٹاؤن منی تھان ریس کی تمام کیٹگریز میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایک کلومیٹر لمبی اس میرا تھا ن ریس کوسول سوسائٹی اور میڈیا نے بھی زبردست پزیرائی بخشی بحریہ ٹاؤن کے وائس چیف ایگزیکٹو کموڈور (ریٹائرڈ)محمد الیاس نے جیتنے والوں میں میڈلز تقسیم کئے مردوں کی پہلی کیٹگری میں پہلا انعام حیدر علی خان نے حاصل کیا خواتین کی کیٹگری میں فرح مہوش فاتح قرار پائی جبکہ بچوں کی کیٹگری میں معیز امداد نے اول انعام حاصل کیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چیف ایگزیکٹو کہا کہ بحریہ ٹاؤن مکمل طور پر اینوائرمنٹ پروٹیکشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہم اپنی تمام سوسائٹیز میں گرین کلچر کے فروغ کے لئے گامزن ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...