75سالہ پنشنروں سے پنجاب حکومت کا مذاق

75سالہ پنشنروں سے پنجاب حکومت کا مذاق

  



مکرمی!آپ کے موقر روزنامہ کی وساطت سے چند معروضات حکومت کے گوش گزار کرنا مقصود ہے۔ حکومت پنجاب بزرگ پنشنرز جن کی عمریں 75سال یا اس سے بھی تجاوز کر چکی ہیں کو اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے باوجود تمام تر اضافہ جات کے ساتھ پنشن بحال نہیں کر رہی۔ سیکرٹری فنانس و چیف سیکرٹری پنجاب بارہا عدالتِ عالیہ لاہور میں پیش ہو کر فل پنشن کی ادائیگی کا وعدہ کرتے ہیں، مگر ہر دفعہ اس پر عملدرآمد نہیں کرتے جو توہین عدالت ہے، جبکہ بزرگ پنشنرز حکومت کے اس رویہ سے مایوس ہو کر واپس لوٹ آتے ہیں۔ حکومت پنجاب کا یہ مذاق گزشتہ چند سالوں سے جاری ہے۔ نامعلوم عوامی نمائندے کہاں سو رہے ہیں، جو اس نہایت حساس مسئلہ کی طرف حکومت کی توجہ مبذول نہیں کرا رہے۔( ثناء اللہ کھوکھر صدر پنشنرز ایسوسی ایشن، گوجرانوالہ)

مزید : اداریہ


loading...