حمزہ شہباز شریف کو فٹبال ایسوسی ایشن کا سرپرست اعٰلی بنانے کی درخواست دینے کا فیصلہ

حمزہ شہباز شریف کو فٹبال ایسوسی ایشن کا سرپرست اعٰلی بنانے کی درخواست دینے ...

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو ایسوسی ایشن کا سر پرست اعلی بنانے کی درخواست کئے جانے کا متفقہ فیصلہ کرلیا گیا ۔پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگرس اور ایگزیکٹو باڈی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس پنجاب سٹیڈیم لاہور کے کانفرنس روم میں صدر رانا اشرف کی صدارت میں منعقد ہوئے ۔سب سے پہلے نومنتخب ایسوسی ایشن کی کانگرس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں 21ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیے گئے سابق سیکرٹری جنرل پی ایف ایف اور حافظ سلمان بٹ کی تجویز پر ہاؤس نے متفقہ طور پر ایم این اے حمزہ شہباز شریف کو ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلی بنائے جانے کی درخواست کی متفقہ طور منظور دی ۔ہاؤس کا کہنا تھا کہ اگر حمزہ شہباز شریف نے ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلی بننا قبول کرلیا تو پنجاب میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی عروج پر پہنچ جائے گی ۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے دو نائب صدور چوہدری رشید (پاک پتن)اور چوہدری نعیم (ویہاڑی )کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے بعد نائب صدور کی تعداد پانچ ہوگئی ۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے 13عہدیداران کے علاوہ دیگر 8 ممبران کو ایگزیکٹو باڈی کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ایسویسی ایشن کے نئے جنرل سیکرٹری،سال 2014-15کے لئے آڈیٹرز کی تقرری ،اپیل کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کے لئے لبر یشن آف فٹ بال گروپ علی نور حیدر خان نیازی ،صدر رانا اشرف ،حافظ سلمان بٹ اور پانچ نائب صدور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اگلے اجلاس تک جنرل سیکرٹری،آڈیٹرز اور دیگر کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے نام کو حتمی شکل دے گی ۔ 58اجلاس میں چار کمیٹیوں کے چیئرمین کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں فنانس کمیٹی کے لئے چیئرمین جاوید غنی ،کمپیٹیشن کمیٹی کے لئے میاں اشرف ،سلیکشن کمیٹی کے لئے طارق رشید اور تکینیکی کمیٹی کے لئے چیئرمین اظہر جاوید منتخب ہوئے جبکہ لیگل کمیٹی کے چیئرمین کا فیصلہ اگلے اجلاس تک ملتوی کردیا گیا ،علاوہ ازیں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں فٹ بال ایسوسی ایشن کی جعلی باڈیز کے بارے میں شکایات پر اپیل کمیٹی فیصلہ کرے گی اور اس وقت تک مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی جو فٹ بال کی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر رانا اشرف نے کہاکہ پنجاب میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور انشاء اللہ ہر کام میرٹ پر ہوگا جبکہ کسی سے بھی نا انصافی نہیں ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...