تین ماہ کی یکمشت فیس کی وصولی

تین ماہ کی یکمشت فیس کی وصولی

  



مکرمی ! آپ کے مؤقر جریدہ کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے حکام سے درد مندانہ التماس کرتے ہیں کہ نارنگ منڈی کے نجی تعلیمی اداروں کو تین ماہ کی یکمشت فیس کی وصولی سے روکا جائے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تمام نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تین ماہ کی یکمشت فیس زبردستی وصول کر رہے ہیں۔ مالکان نے کئی طلباء و طالبات کو فیس کی ادائیگی نہ کرنے کی پاداش میں سکول سے فارغ کرنے کے حتمی نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں جس سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عدالت عالیہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے خلاف ورزی کر رہے ہیں اور غریب والدین پریشان ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرائے، مزیدبرآں یہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور اے سی کی اضافی فیس بھی فی طالب علم 150 روپے وصول کر رہے ہیں۔ (محمد صالح، نارنگ منڈی)

مزید : اداریہ


loading...