تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام کوچنگ کورس 13جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ کوچنگ کورس میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت دیں گے جن میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹر نیشنل ریفری مرتضیٰ حسن کوچز شامل ہیں کورس میں ملک بھر میں کوچز شرکت کریں گے، یہ کورس 17جون تک جاری رہے گا، اس سے قبل کراچی، لاہور اور پشاور میں کوچنگ کورسز منعقد ہو چکے ہیں وسیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا بہت فائدہ ہوگا او ر سب سے بڑا یہ کہ اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو منظر عام پر آنے کا بھرپور موقع ملے گا اور اس طرح اس کھیل میں کھلاڑیوں کی دلچسپی بھی بڑھے گی اس کورس کے انعقاد کا مقصد امپائرز کو اس بارے بتانا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...