پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ آج شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے مطابق چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژن کے مرد و خواتین ریسلرز شرکت کریں گے جن میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ میزبانی کے فرائض راولپنڈی کو دیئے گئے ہیں اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...