دوستانہ فٹ بال میچز،امریکہ، سکاٹ لینڈ، ہنگری اور چلی کی فتوحات

دوستانہ فٹ بال میچز،امریکہ، سکاٹ لینڈ، ہنگری اور چلی کی فتوحات

  



ایڈن برگ ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں امریکہ نے ہالینڈ، سکاٹ لینڈ نے قطر، ہنگری نے لیتھوانیا اور چلی نے ال سلواڈور کو شکست دے دی۔ انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے شاندار کھیل کی بدولت ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے شکست دے دی۔

ایک اور میچ میں سکاٹ لینڈ نے قطر کو 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، سکاٹ لینڈ کی جانب سے رٹچی نے پہلا انٹرنیشنل گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی، ایک اور میچ میں ہنگری نے لیتھوانیا کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 گولز سے شکست دی جبکہ چلی نے ال سلوا ڈور کو 1-0گول سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...