نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی،گیل کی عمدہ بیٹنگ سے سمر سیٹ کامیاب

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی،گیل کی عمدہ بیٹنگ سے سمر سیٹ کامیاب

  



لندن( نیٹ نیوز) نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کرس گیل نے جارحانہ بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سمر سیٹ کو ایک اور فتح دلا دی۔ فاتح ٹیم نے ہیمشائر کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ گیل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جیمز ونس کی ففٹی رائیگاں گئی۔ ٹاؤنٹن میں کھیلے گئے میچ میں ہیمشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 167 رنز بنائے، کپتان جیمز ونس 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ایلن بائی، سہیل تنویر اور گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سمر سیٹ نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 2 وکٹوں پر پورا کیا، گیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی۔

اور 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، پیٹر ٹریگو 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ایڈورڈز اور برگز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...