عمر اکمل کی طوفانی اننگز،لائسیسٹرشائر نے ناٹنگھم شائر کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

عمر اکمل کی طوفانی اننگز،لائسیسٹرشائر نے ناٹنگھم شائر کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  



ناٹنگھم( نیٹ نیوز) عمر اکمل کی طوفانی اننگز کی بدولت لائسیسٹرشائر نے ناٹنگھم شائر کو نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا، عمر اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایلکس ہیلز کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 148 رنز بنائے، ایلکس ہیلز 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، کلنٹ میکائے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لائسیسٹرشائر نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، عمر اکمل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔ جیک بال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...