فارمولا ون پریکٹس سیشن میں لوئس ہملٹن نے کامیابی حاصل کر لی

فارمولا ون پریکٹس سیشن میں لوئس ہملٹن نے کامیابی حاصل کر لی

  



کینیڈا (نیٹ نیوز) کینیڈا کے گائیلز ویلینیو سرکٹ پر میں ہونے والی فارمولا ون پریکٹس ریس کے افتتاحی روز دنیا بھر سے ڈرائیورز پرجوش انداز میں ان ایکشن ہوئے۔ بارش نے ڈرائیورز کی مشلات میں اضافہ کر دیا ، کچھ ڈرائیورز نے مہارت دکھا کر فنش لائن عبور کی تو کچھ حادثے کا شکار ہوئے۔ برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے عمدہ کارکردگی دکھا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ انہوں نے مقررہ لیپس ایک منٹ 15 اعشاریہ نوآٹھ سیکنڈز میں طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑا۔ لوئس ہملٹن کے ہم وطن سیباسٹین ویٹل صفر اعشاریہ تین دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ فن لینڈ کے کیمی ریکونن تیسری جبکہ برطانیہ کے نیکو روزبرگ چوتھی پوزیشن کے حقدار قرار پائے

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...