بھارتی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات

بھارتی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات

  



ڈھاکا( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر حکومت نے سیکیورٹی اقدامات اٹھاتے ہوئے دارالحکومت ڈھاکا کے کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود مدارس کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مدرسہ روضہ الصالحین عالم کے سربراہ مولانا عبدالشکور نے کہا ہے کہ انھیں حکام نے ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے 10 جون سے 14 جون تک ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران مدرسہ بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت نے مدرسے کو بند کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے ۔مولانا عبدالشکور کے مطابق وہ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے مدرسہ بند کرنے کے حکم پر بہت حیران ہیں کیونکہ گذشتہ سال ہونے والے ایشیاء کپ کے دوران بھی مدرسہ بند نہیں کروایا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی